بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک واصف مظہر راں پی پی میں شامل

19 دسمبر, 2023 20:43

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک واصف مظہر راں کا کہنا تھا کہ میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، یہ جماعت ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتی ہے، اور بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی قیادت کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، آصف علی زرداری نے صدر بننے کے بعد تمام اختیارات پارلیمنٹ کے سپرد کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: لطیف کھوسہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام کی طرف سے ہمیں اچھا رسپانس ملے گا، ہم اپنے منشور کو لے کر الیکشن میں جائیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔