8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں ہے: نگراں وزیراعظم

کوئٹہ: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں ہے، گروہ مذہب، نسل اور زبان کی بنیاد پر تشدد پر اتر آتے ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبہ کے ساتھ بات کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے، ہمیں بچوں کو محنت کی ترغیب دینی چاہیئے، نوکریاں بیچنے کا کام ہم نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ملک میں معاشی ترقی کیلئے بے شمار مواقع ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملکی آبادی کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ملکی ترقی کی راہ متعین کریں گے، آئندہ چند سالوں میں پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا، اگلے 10 سالوں میں تقریباً 36 ٹریلین ڈالر تک کی تجارت ممکن ہے، دنیا کی بڑی آبادی اس خطے میں رہائش پذیر ہے، ہمارے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ ایک فعال جمہوریت ملک میں سیاسی استحکام لاتی ہے، ٹیکس اکٹھا کرنا اور اس کا مؤثر استعمال ضروری ہے، بغیر تعلیم کے آنے والے برسوں میں معاشرے نہیں رہ سکیں گے، جیسے پانی اور ہوا لازمی ہے اسی طرح تعلیم بھی ضروری ہے، انسانی معاشرے کی تشکیل علم کے زیور سے آراستہ کرنے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں ہے، گروہ مذہب، نسل اور زبان کی بنیاد پر تشدد پر اتر آتے ہیں، ان گروہوں کے پاس کبھی جواز ٹھیک ہوتا ہے کبھی نہیں، میڈیا کو آزادی رائے پیدائشی حق نہیں قوانین کے دائرے میں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












