بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں دکان پر فائرنگ، تاجر جاں بحق

20 دسمبر, 2023 20:08

کراچی: اولڈ سٹی ایریا ٹمبر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی، لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے دکان میں گھس کر حملہ کیا۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اولڈ سٹی ایریا ٹیمبر مارکیٹ میں پیش آیا، دو مسلح ملزمان 125 موٹر سائیکل پر آئے، دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور تاجر کو قتل کیا، جاتے ہوئے ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم گرفتار

مقتول شہزاد جعفرانی لکڑی کے کاروبار سے وابستہ تھا، مقتول بہادرآباد کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیپئیر پولیس واقعے کی اطلاع ملتے پہنچ گئی، تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔