کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے: نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ریاست آئین کے تحت اقدام کرتی ہے، ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے یہ سوال غلط ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں ٹیکنالوجی سے ترقی ممکن ہوئی ہے: نگراں وزیر اعظم
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے، معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیاری مذاکرے مثبت سوچ اور رحجان کو پروان چڑھاتے ہیں، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












