بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور

21 دسمبر, 2023 14:50

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے مطالبوں پر کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

خیال رہے کہ ن لیگ، جے یو آئی، ایم کیو ایم نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کیلئے 3دن کا وقت دیا گیا ہے، امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔