ن لیگ کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط کا متن ہے کہ کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی جائے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 3 دن ناکافی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے امیدوار کو زیادہ ووٹ درکار ہے، امیدوار کو کاغذات کیلئے این او سیز لینا ہوتے ہیں، وقت میں اضافہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ
خط کا متن ہے کہ الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے کیلئے 2 دن کی توسیع کرے تو آسانی ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












