بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم

21 دسمبر, 2023 16:03

پشاور: ہائیکورٹ نے انتخابی نشان اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کو کل (22 دسمبر) تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شکیل احمد نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے، زمینی حقائق یہ ہیں کہ ہمارے رہنماؤں کو وہاں گرفتار کیا جاتا ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ اب چئیرمین ہیں آپ سے اس طرح کے بیانات کی توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرار،20روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور میں ہوئے ہیں اس لیے یہاں آئے ہیں، فیڈریشن ہمیں یہاں درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتی ہے، الیکشن کمیشن ہر جگہ ہے کیس کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔