اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذاتی دشمنی پر اُتر آئیں: بلاول بھٹو

حیدرآباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذاتی دشمنی پر اُتر آئیں، ایک دوسرے کو غدار اور کافر کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، ہماری بد قسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈر قتل کردیے گئے، ہم نے پاکستان کو ایک جدید ملک بنانا ہے، چیہمیں مل کر تمام خطرات کا مقابلہ کرنا ہے، اس سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو دبایا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں ملک کا سب سے نوجوان وزیرخارجہ رہا ہوں، نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم تھمانا ہوگا، دانشور، شاعر، نوجوان جاگ جائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا، اردو ہماری قومی زبان ہے، ہمیں اپنے بچوں کو مختلف زبانیں سیکھنے کا موقع دینا چاہئے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جو اپنی تاریخ، ماضی کو نظرانداز کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ انتظار میں ہے پی پی جسے ٹکٹ نہ دے وہ اُسے امیدوار بنالے: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ میرا ملک کے مستقبل کیلئے خواب اور وژن ہے، خواب ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ موہن جو دڑو سے واقف ہو، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے معاشرے کو تقسیم کرتے رہیں، عوام اورنوجوان جان لیں کہ اتحاد میں جیت ہے تو یہ قوتیں ہارجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہر پاکستانی کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہمالیہ کی برف پگھلی تو کیا ہوگا، اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذاتی دشمنی پر اُتر آئیں، ایک دوسرے کو غدار اور کافر کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












