توشہ خانہ کیس: عمران خان کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












