تاشفین صفدر کا پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان

لاہور: رہنما تحریک انصاف تاشفین صفدر نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تاشفین صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میرے گھر کی جماعت ہے، چودھری شجاعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ شعبہ خواتین کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میر سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اس دوران چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ، امید ہے آپ پارٹی کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












