روایتی سیاستدانوں سے مایوس ہوکر چائے فروش کا بھی الیکشن لڑنے کا اعلان

مظفر گڑھ: روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر ایک چائے فروش بھی عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوگیا۔
چائے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
ملک اشفاق بھٹی نے کہا کہ ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، یہ لوگ آکر وعدے کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور : حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
چائے فروش کا کہنا تھا کہ عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، اگر الیکشن میں جیت گیا تو سب سے پہلے اپنے علاقے میں یونیورسٹی قائم اور سڑکیں پکی کریں گے جب کہ غریبوں کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












