بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: محسن نقوی

24 دسمبر, 2023 13:41

لاہور: محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راوی پُل کی توسیع کا کام چل رہا ہے، کچھ مسائل آگئے تھے جس کی وجہ سے کام رکا ہوا تھا، تعمیرات میں کچھ چیزوں کیلئے وقت چاہیے ہوتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راوی، شاہدرہ، امامیہ کالونی کا پُل بنایا جائے گا، اس علاقے کو اتنا خوبصورت کرنا ہے جتنا گلبرگ ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار رواں سال ایک کروڑ لائسنس بنے ہیں، لائسنس نہ ہونے پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت میں بھی بڑی نمایاں کمی کی جائیگی: محسن نقوی

ان کا کہنا تھا کہ جو نامکمل تھے ان تمام منصوبوں کو ٹارگٹ کیا ہے، مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔