بلاول بھٹو کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
لاڑکانہ میں اسکروٹنی کے موقع پر بلاول بھٹو کے وکلا اور پارٹی رہنما آراو دفتر پہنچے تھے، جہاں جانچ پڑتال کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے حلقہ این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور
بلاول بھٹو نے این اے 127، این اے 194 اور این اے 196 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












