پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

نواز شریف کے حلقہ این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور

26 دسمبر, 2023 15:19

لاہور: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 130 سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی, ان کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2024: نواز شریف، خالد مقبول اور شاہ محمود قریشی نے بھی کاغذات جمع کرا دیے

ریٹرننگ آفسر این اے 130 اصغر جوئیہ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024؛ کونسا سیاستدان کہاں اور کس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے

بعدازاں لیگی رہنما بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہونگے اور چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔