پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

کراچی میں امن نواز شریف کی مرہون منت ہے: شہباز شریف

26 دسمبر, 2023 15:06

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن نواز شریف کی مرہون منت ہے، نواز شریف کا سنہرا دور جلد واپس آئے گا۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوئی، پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس ملک میں امن و استحکام ہوگا وہ ترقی کرے گا، کراچی کا امن مسلم لیگ ن نے بحال کیا، کراچی میں امن نواز شریف کی مرہون منت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے الیکشن لڑیں گے: ذرائع

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوئی، نواز شریف کی قیادت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے، نواز شریف کا سنہرا دور جلد واپس آئے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔