آج عدلیہ نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا: بیرسٹر گوہر

پشاور: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے سازش پر آخری کیل ٹھونک دی، آج عدلیہ نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا انتخابی نشان سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، پشاور ہائیکورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ہے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل17 میں کہا گیا ہے انتخابی نشان پارٹی کا بنیادی حق ہوتا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے بول دیا بلے کا نشان پی ٹی آئی کا حق ہے، حکومتی وکیل کو عدالت کے سوال پر کچھ سمجھ نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال
اسی دوران بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عدلیہ پر ہمیں ہمیشہ سے اعتماد رہا ہے، پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال ہوگیا، پی ٹی آئی کیخلاف سازشیں ہورہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہر شق دیکھا، الیکشن کمیشن کا آرڈر معطل کیا، پشاور ہائیکورٹ نے سازش پر آخری کیل ٹھونک دی، آج عدلیہ نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












