بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں، قرض اتاردیا: آصف زرداری

گھڑی خدا بخش: آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بہت آئے اور بہت گئے مگر ذکر ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہے، بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں، قرض اتاردیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد والوں کو نظر نہیں آرہا کہ غریب کیسے سوتا ہے، عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پھر گیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بہت آئے اور بہت گئے مگر ذکر ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہے، ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، شہید بھٹو کے ریفرنس کے بعد ہم نے سب قرض اتارے ہیں، بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں، قرض اتاردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سال میں تنخواہیں ڈبل کردیں گے، بلاول بھٹو کا 10 نکاتی منشور کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے، تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، پاکستان کو ترقی ہم دیں گے، پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں خوشحال ہوں گی، ہمت باندھ کر رکھیں، لیڈر شپ کا کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لوگوں کو ان کے حقوق ملیں، ملک کو ترقی دے سکیں، پیپلزپارٹی کی بہت سی سوچیں ہیں جو منشور میں بھی شامل ہیں، ہم چاہتے ہیں بلوچستان کو سیراب کریں، گلگت کو چائنہ گیٹ بنائیں، بہت منصوبے ہیں جو منشور میں شامل ہیں جن پر کام بھی کریں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












