پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

کاغذات چھیننے، مظاہرین پر وحشیانہ تشدد پر حکام کو توجہ دینی چاہیئے: صدر مملکت

27 دسمبر, 2023 19:26

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ سے غیر مہذب سلوک جیسے واقعات پر حکام کو توجہ دینی ہوگی، محض یہ کہہ دینا کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوئے کافی نہیں۔

صدر مملکت عارف علوی کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیئے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے، کاغذات چھیننے، مظاہرین پر وحشیانہ کارروائی پر حکام کو توجہ دینی چاہیئے۔

عارف علوی نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ سے غیر مہذب سلوک جیسے واقعات پر حکام کو توجہ دینی ہوگی، محض یہ کہہ دینا کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوئے کافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدلنا ہوگا، بحیثیت قوم اگر متفق ہیں تو شروعات ابھی سے کریں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔