نگراں وزیراعظم کا نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
انوارالحق کاکڑ کا اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ نئے سال پر کسی قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔
نگراں وزیراعظم نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر سادگی اپنانے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گوہوں نئے سال کا سورج امن و آشتی کا پیغام لے کر طلوع ہو، 7 اکتوبر سے اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین سے متعلق 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں: انوار الحق کاکڑ
انہوں نے کہا کہ پوری قوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے کھڑی ہے، نئے سال پر کسی قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












