پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

ایم کیو ایم کی 2 بڑی وکٹیں زرداری نے اُڑا دیں

29 دسمبر, 2023 16:58

کراچی: شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے دونوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر کراچی کی ترقی، خوشحالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما ایم کیو ایم وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

خیال رہے کہ رضا ہارون نے 2016 میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، تاہم پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے انضمام پر رضا ہارون منظر سے غائب رہے۔

اس کے علاوہ انیس ایڈووکیٹ نے 2016 میں ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔