پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

انتخابات 2024: پارلیمانی بورڈ جلد اپنے فیصلوں کا اعلان کریگا: مریم اورنگزیب

31 دسمبر, 2023 13:48

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے، اِن شااللہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ الحمداللہ ن لیگ نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا، 2 دسمبر سے شروع ہونیوالے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا، ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 8فروری کو عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے:مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، مرد وخواتین تمام امیدواروں کو تسلی سے سنا گیا، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے اور جامع عمل سے گزری، اِن شااللہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔