گڈو پاور پلانٹ میں دھماکا، ملک کے کئی حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کشمور: گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث دھماکا ہوگیا جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے پانچ سو کے وی سوئچ یارڈ ٹرپ ہونے کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد گڈو پلانٹ کے گرڈ اسٹیشن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کی شامت، صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی
حکام کا بتانا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکا ہوا، پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ سخت جدوجہد کے بعد بجھادی گئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












