پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکے گی: یوسف رضا گیلانی

31 دسمبر, 2023 14:09

ملتان: یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔

رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آبادی کی بنیاد پر نشستوں کیلئے قانون سازی کی کوششیں جاری ہیں، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پی پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی پی کی حمایت پر جنوبی پنجاب کے تمام گرجا گھروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہماری جماعت نے اقلیتی امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے یکساں ہونی چاہیے، ہماری پارٹی اور بلاول بھٹو نے بھی لیول پلیئنگ کی بات کی، کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں چاہتے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی جب بینظیر نے اقلیتوں کو سیٹیں دیں، پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے، میثاق جمہوریت پر ہم نے 85 فیصد عملدر آمد کیا تھا، میثاق جمہوریت کے کچھ نکات پر کام نہیں ہوسکا تھا، ہم آئین کو دوبارہ اصل شکل میں لے کر آئے تھے، پی پی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر مؤقف دیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔