سندھ رینجرز نے اپنی سال 2023 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی

کراچی: سندھ رینجرز نے سال 2023 میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سندھ بھر میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مشترکہ 163 آپریشنز کیے، کارروائیوں میں 197 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، بی ایس این، لشکرِ جھنگوی، آئی ایس آئی ایس، ایم کیو ایم (لندن) اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد شامل تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف 109 آپریشنز میں 151 دہشت گردوں کو اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 19 آپریشنز میں 11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھتہ خوری کے خلاف 32 آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 30 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا۔ اغواء برائے تاوان کے خلاف 3 آپریشنز میں 5 اغواء کاروں گرفتار جبکہ مختلف کارروائیوں میں چونتیس ہتھیار اور مختلف اقسام کے 235 ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف 708 آپریشنز میں 2292 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈکیتیوں کے خلاف 135 آپریشنز میں 524 ڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشی کے خلاف 96 آپریشنز میں 474 منشیات فروشوں کو، جرائم پیشہ افراد کے خلاف477 آپریشنز میں 1294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور دیگر کارروائیوں میں 79ہائی پروفائل ڈکیت، منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2023،سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 566 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی اور اندرونِ سندھ 1 لاکھ 68 ہزار 552 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف27 آپریشنز میں 3.33 بلین مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں، کارروائی میں چینی، سگریٹ، کپڑا، کنفیکشنری آئٹمز، ایرانی کمبل اور مختلف اشیائے خور و نوش برآمد کی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف 160 کارروائیوں میں 3 لاکھ 73 ہزار 211 لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشن میں4437 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار 1329 افراد کو بلوچستان حکومت کے حوالے کیا گیا، 42 ہزار 708 افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 34 آپریشنز میں132ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار ڈاکوؤں سے مختلف اقسام کے 78 ہتھیار اور 4580 ایمونیشن برآمد کیا گیا، پانی چوری کے خلاف 99 آپریشنز میں 209 غیر قانونی ہائیڈرنٹس برآمد کیے گئے جبکہ کارروائی میں177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












