لاہور سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور: حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
ریٹرننگ افسر نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق بانی تحریک انصاف کے سزا یافتہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی، عمران خان کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی حیران کن تفصیلات
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں دی گئی، ان کی نااہلی پانچ سال کے لیے ہوئی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا، شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












