پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کرگئے

02 جنوری, 2024 15:56

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

سابق چیف جسٹس گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، قیصر رشید نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اسپتال حکام کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قیصر رشید گزشتہ تین دن سے وینٹی لیٹر پر تھے، اسٹروک کے باعث کومے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کرگئے

اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن بھی ہوا تھا، قیصر رشید خان کی اہلیہ نے انہیں گردہ دیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔