پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پولیس کا لیاری گینگ واروں کیخلاف کریک ڈاؤن، ارشد پپو گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

02 جنوری, 2024 20:13

کراچی: ساؤتھ پولیس کا لیاری گینگ وار کے کارندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ارشد پپو گینگ کے اہم کارندے کو شیر شاہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم نسیم عرف ڈاڈا پولیس کو انتہائی سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزم نسیم عرف ڈاڈا بینک ڈکیتی، بھتہ خوری، اور بسوں کو لوٹنے میں ملوث تھا، گرفتار ملزم نسیم عرف ڈاڈا کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ملزم کراچی آپریشن کے بعد سے روپوش تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔