بیرسٹر گوہر کا انتخابی نشان کے معاملے پر کل سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی: بیرسٹر گوہر نے انتخابی نشان کے معاملے پر کل سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ جائیں گے، غلط فہمی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نہیں سنا گیا، اگر صاف و شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو معیشت بھی خراب ہوگی، آپ کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی تو آئی ایم ایف کے پروگرام کو نقصان ہوگا، سمجھتا ہوں فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، سپریم کورٹ "بلا”بحال نہیں کرتی تو ہر امیدوار آزاد حیثیت سے لڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا بلا پھر چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا
انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، انتخابی نشان لیا جاتا ہے تو پلان بھی ضرور ہوگا، ہمیں یقین ہے سپریم کورٹ اس مسئلے کو حل کرے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












