اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد

03 جنوری, 2024 14:55

راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم مؤخر

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔