اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پی ٹی آئی نے انتخابی نشان کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

04 جنوری, 2024 14:37

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نشان "بلے” کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی، دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا، بغیر شواہد فیصلہ کر کے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا بلا پھر چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔