اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

الیکشن کی تاخیر سے متعلق وزیراعظم کا کوئی حکم موجود نہیں تھا: مرتضیٰ سولنگی

05 جنوری, 2024 16:17

اسلام آباد: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا یا تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کی تاخیر سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں تھا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن التوا کی قرارداد میں دلائل دینے کا موقع نہیں ملا، وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کی تاخیر سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں تھا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا یا تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ہم کسی آئینی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس : انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد اکثریت سے منظور

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے اندر جو مسائل بیان کیے گئے وہ حقیقی مسائل ہیں، پاکستان کی پارلیمانی سیاست کی تاریخ میں یہ مسائل پہلے بھی موجود رہے، سیکیورٹی فراہمی سمیت دیگر مسائل کا خیال رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے التوا یا انعقاد کا آئینی اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔