اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ہمارے ارکان سینیٹ میں موجود نہیں تھے اور قرارداد منظور ہوگئی: شازیہ مری

05 جنوری, 2024 17:25

اسلام آباد: شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سینیٹ نے آج اپنا ہی مذاق بنوایا ہے، سینیٹ کا وقار بلند کرنے کے بجائے داؤ پر لگا رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ میں 104 میں سے صرف 14 ارکان موجود تھے، سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا تو ووٹ کیسے دیا گیا، ہمارے ارکان سینیٹ میں موجود نہیں تھے اور قرارداد منظور ہوگئی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کی تیاریاں کررہی ہے، کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے کے لیے بہانے کررہے ہیں، الیکشن کی تاریخ آگئی اب کوئی راہ فرار اختیار نہ کرے، ملک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بناکر الیکشن ملتوی نہیں کرائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کہہ چکا الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس : انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد اکثریت سے منظور

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ نے آج اپنا ہی مذاق بنوایا ہے، سینیٹ کا وقار بلند کرنے کے بجائے داؤ پر لگا رہے ہیں، بہت سارے سینیٹرز کو احتجاج کا موقع ہی نہیں دیا گیا، آج چیئرمین سینیٹ نے اپنی ذمے داری سے وفا نہیں کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔