مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے

کابل: سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔
امارت اسلامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کچھ دیر بعد ہوٹل سے عشائیہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے اور عشائیہ کے دوران امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو، بڑے بڑے انکشافات
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان امارت اسلامیہ کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












