سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری عمرحمید نے ناسازی طبیعت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن التواء کی قراردار ، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












