اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات مسترد کردیے

07 جنوری, 2024 13:46

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات مسترد کردیے، سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں درخواست کوجرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا بھی کردی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی گئی، ملاقات میں تحریکِ انصاف کو بلاتفریق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، اس ضمن میں چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ لیول پلیئنگ فیلڈ کیس: اکھاڑا نہیں یہ عدالت ہے، چیف جسٹس لطیف کھوسہ پر برہم

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا کہ 26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں جن پر اقدامات اور ہدایات کی تفصیلات بھی عدالت کو فراہم کردی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے قومی اسمبلی 843 میں 598 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے اور 245 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔