اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ملک کے مختلف شہروں میں موسم شدید سرد، بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

07 جنوری, 2024 14:34

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے، تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار سے بارش اور برفباری کا نیا اسپیل داخل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کے نئے اسپیل سے نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات میں پارا منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا، لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردی کے باعث سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری رہ سکتا ہے۔

پشاور میں دھند کی لہر بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوائنزا وائرس بھی متحرک، کراچی اور پشاور کے اسپتالوں میں سردی کے باعث مریضوں کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوری میں راتیں مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔