سانحہ 9 مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظر عام پر آگئی

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خصوصی جماعت کے تخریب کاروں کی شرپسندی سے اسپتال تک محفوظ نہیں رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شر پسند عناصر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی پر دھاوا بولتے نظر آ رہے ہیں، توڑ پھوڑ اور آگ کی وجہ سے پھیلے دھوئیں کے مناظر ویڈیو میں دکھائی دے رہے ہیں، شر پسند عناصر قیمتی طبی آلات اور اسپتال کے دیگر ساز و سامان کو نقصان پہنچاتے رہے، شرپسند عناصر اسپتال میں لوٹ مار کرتے واضح نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں شر پسندوں کا یہ جتھا موٹر سائیکلوں اور کھڑی گاڑیوں کو آگ لگاتا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے بلوائیوں نے شہداء کی تصاویر سے مزئین دیواروں اور کمروں کو بھی نہیں بخشا، خصوصی جماعت کے تخریب کاروں نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی بلڈنگ کو بھی آگ لگائی، اسپتال اور فلاحی ادارے پر براہ راست حملہ خصوصی جماعت کی شر پسندی کی پست ترین مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد
خصوصی جماعت کی شر پسندی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واضح شواہد کے بعد ملوث افراد کو قوانین کے مطابق مثالی سزائیں وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












