کراچی: پولیس کی کارروائی، سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار ملزم نے ہی مقتول وسیم صدیقی کو گھر سے باہر بلایا تھا، ملزم نے واقعے والے روز مقتول کو 4 سے 5 کالز کی تھیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات میں 30 بور پستول کا استعمال کیا تھا، ملزم کے پاس سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزم اور وسیم ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں، 7دہشت گرد گرفتار
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل سی ٹی ڈی اور اورنگی پولیس نے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزم سے قتل سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












