اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پاک سعودیہ مشترکہ اجلاس، دفاعی تعاون اور اس کی رفتار بڑھانے کیلئے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور

09 جنوری, 2024 14:30

راولپنڈی: پاک سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باہمی، تاریخی، برادرانہ قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا، شرکا نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں فوجی ٹیکنالوجی میں ترقی کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا گیا اور دفاعی پیداوار میں خود کفالت کیلئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2024؛ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہوگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دفاعی تعاون اور اس کی رفتار بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔