جہانگیر ترین کا حلقہ این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لودھراں: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لودھراں میں مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا: جہانگیر ترین
ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔
ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملتان میں جہانگیر ترین کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔
تاہم دوسری جانب جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












