سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی کا 12 کیسز میں جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز نے عمران خان کے خلاف سانحہ 9 مئی سے متعلق درج 12 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
عدالت نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
عدالت نے تفتیشی افسران کو ملزم سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش ایک ساتھ اڈیالہ جیل کی جائے، تفتیشی افسران 11 جنوری کو تفتیش کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں۔
9 مئی مقدمات کی مزید سماعت 11 جنوری کو دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












