اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی نہیں دی تھی: فواد چودھری

09 جنوری, 2024 14:10

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی نہیں دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے نہ یہ کہا تھا آپ کی شکلیں اور نام پہنچاتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی دی تھی؟۔

صحافی کے سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی نہیں دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے نہ یہ کہا تھا آپ کی شکلیں اور نام پہنچاتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 90 دن میں الیکشن نہ کرانے پر جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹ لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات مسترد کردیے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے لکھا جنہوں نے آئین توڑا ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جیل سے بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ کے کالم لکھنے کی بات درست ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں لیکن دوران سماعت وکلا کو نوٹس دے سکتے ہیں وہ یقینا لکھوایا ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔