توشہ خانہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل کورٹ روم میں سماعت کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جبکہ استغاثہ کے 12 گواہان طلب کر لیے گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں، آئندہ سماعت پر ملزمام پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی ہے، نیب بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف 20 گواہ پیش کرے گا، فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی
تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران، پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول زاہد سرفراز گواہان میں شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












