جس دن حلف اٹھایا الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہوں: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے، جس دن حلف اٹھایا الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی سے ملاقات کی، الیکشن 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ اس سے بہت خراب حالات میں بھی الیکشن دیکھے ہیں، انتخابات کیلئے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں، اس وقت حالات 2008 اور 2013 سے بہتر ہیں، جس دن حلف اٹھایا الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاخیر سے متعلق وزیراعظم کا کوئی حکم موجود نہیں تھا: مرتضیٰ سولنگی
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھی 15 جنوری کو جلسہ کر رہی ہے، انٹرنیٹ سروس سے متعلق مسائل تکنیکی ہیں، نگراں حکومت سے قبل بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل آتا رہتا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












