نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی درست قرار، اپیل خارج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا اور لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے حلقہ این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور
جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












