پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر علی ظفر

پشاور: علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن کمیشن ہمارا مخالف بن گیا ہے، کسی بھی پارٹی کو انتخابی نشان دینا اس کا آئینی حق ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کا پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے چھینا گیا بلے کا نشان واپس دے دیا گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کی روایت قائم کی، الیکشن کمیشن نے غیر قانونی آرڈر سے بلے کا نشان چھینا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن کمیشن ہمارا مخالف بن گیا ہے، کسی بھی پارٹی کو انتخابی نشان دینا اس کا آئینی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس مل گیا
انہوں نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ویب سائٹ پر دوبارہ ڈالنے کا کہا، پوری قوم اس فیصلے کا انتظار کررہی تھی، ہم پشاور ہائیکورٹ اور قوم کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس مل گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












