شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی

لاہور: شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی، عاطف گجر نے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی عہدیدار بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کیلئے عاطف گجر نے اپنے ڈیرے پر شاندار استقبالیہ اہتمام کیا، آئی پی پی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: تاشفین صفدر کا پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
شعیب صدیقی نے سابق کونسلر عاطف گجر کی دعوت پر یو سی 165 گھوڑے شاہ کا دورہ کیا۔
عاطف گجر نے کہا کہ 8 فروری تک عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کی ٹیم بن کر دن رات محنت کریں گے۔
اس موقع پر شعیب صدیقی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان سیاسی نہیں درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












