جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد اب چیف جسٹس پاکستان کا منصب جسٹس منصور علی شاہ سنبھالیں گے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کیساتھ ہی سپریم کورٹ میں اہم تبدیلیاں کردی گئی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا ہے تاہم ابھی اس کا متن سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا
جسٹس اعجاز الاحسن سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر تھے، جبکہ سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نمبر جسٹس سردار طارق مسعود کا ہے۔
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کے لیے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اکتوبر 2024 میں انہیں ملک کا آئندہ چیف جسٹس بننا تھا اور اگست 2025 میں ان کی ریٹائرمنٹ ہونا تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












