اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا

11 جنوری, 2024 18:31

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا ہے تاہم ابھی اس کا متن سامنے نہیں آیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کو اکتوبر میں چیف جسٹس بننا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن کا نام سب سے اوپر تھا۔

خیال رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ ہوگئے تھے، جس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ کونسل جسٹس اعجاز کے بغیرکارروائی کرسکتی ہے یا اگلے سینئرجج کو لینا ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کونسل کو سینئر جج کو شامل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی نے استعفی دے دیا

چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کونسل میں شمولیت سے معذرت کرچکے، اگلے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں، جسٹس منصور دستیاب ہیں یا نہیں، معلوم کرنا ہوگا۔

انہوں نے سیکرٹری کونسل کو جسٹس منصور کی دستیابی معلوم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصور اگر دستیاب ہوئے تو دوبارہ کونسل بیٹھے گی، آئین کے آرٹیکل 209 کی شق تین کے تحت کونسل میں اگر کوئی جج ناہو تو اگلے سینئرجج کو شامل کیا جا سکتا ہے، معاونت درکار ہوگی کہ اب ریفرنس پر کارروائی آگے چلے گی یا نہیں۔

بعد ازاں جسٹس اعجازالاحسن کی جگہ جسٹس منصور علی شاہ کونسل میں شامل ہو گئے اور کونسل نے جسٹس منصور علی شاہ کی دستیابی تک کونسل اجلاس روک دیا تھا۔

تاہم سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔