اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

شہزاد اکبر نے شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو چلینج کردیا

11 جنوری, 2024 14:38

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

شہزاد اکبر نے ایف آئی اے سینٹرل کورٹ نمبر ون کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، شہزاد اکبر نے ایڈووکیٹ ہاورون الیاس کے ذریعے سینٹرل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

ایڈووکیٹ ہارون الیاس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے بھی درخواست دائر کردی، درخواست میں ایف آئی اے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سینٹرل کورٹ نے فیصلہ حقائق کے برعکس کیا، دوران انکوئرای 28 بے نامی اکاؤنٹ سامنے آئے، 15 ہزار ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی موجود تھا جس کو چالان کا حصہ بنایا گیا، چالان میں 100 لوگوں کی گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی، 15 ہزار ٹرانزیکشن سے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس؛ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

درخواست میں کہا گیا کہ، 22 دسمبر کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں کنفرم کی گئیں، ٹرائل کورٹ نے جن ملزمان کو بری کیا ان کیخلاف دستاویزات ثبوت موجود تھے۔

ملزمان کے خلاف 4 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جمع کرایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے ٹرائل سینٹرل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔